مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے شہدائے مدافعین حرم کے خاندانوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ شہدائے مدافعین حرم ، ایران اور افغانستان کی دو قوموں کے درمیان گہرے تعلقات کا مظہر ہیں۔ دشمنوں کو دونوں قوموں کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہدائے مدافعین حرم کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ اور باقی رہے گي۔ شہدائے مدافعین حرم کے خاندانوں کا اسلامی مزاحمتی تحریک کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ہے۔ احمد وحیدی نے افغانستان کے مدافعین حرم کی قربانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغان مدافعین حرم نے حرم اہلبیت اطہار (ع) کے دفاع میں ایمان کے شاندار جلوے پیش کئے ہیں اورعلاقائی اقوام مزاحمتی راستے پر گامزن رہنے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شہدائے مدافع حرم کے خاندانوں کی حمایت ہم سب کا فریضہ ہے۔
آپ کا تبصرہ